شمالی وزیرستان فورسز پر حملے میں جوان شہید 2 دہشت گرد مارے گئے
میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں نے گزشتہ شب حملہ کیا
دہشت گردوں کے حملے میں 34 سالہ نائیک یاسین کی شہادت واقع ہوگئی۔(تصویر: آئی ایس پی آر)
سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں نے گزشتہ شب حملہ کیا۔ واقعے میں 34 سالہ نائیک یاسین شہید اور 7جوان زخمی ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملے پر فوری جوابی کاروائی کی جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گردمارے گئے اور 10زخمی ہوئے۔