عائزہ خان کا 2020ء کا آخری پیغام اپنے شوہر کے نام

کوئی لفظ آپ کے لیے میری محبت بیان نہیں کرسکتا، عائزہ خان

کوئی لفظ آپ کے لئے میری محبت بیان نہیں کر سکتا، عائزہ خان۔ فوٹو:فائل

لاہور:
اداکارہ عائزہ خان نے 2020ء کے اختتام پر آخری پیغام اپنے شوہر دانش تیمور کے نام کردیا اور کہا کہ کوئی لفظ آپ کے لیے میری محبت بیان نہیں کر سکتا۔

ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ عائزہ خان نے انسٹا گرام پر دانش تیمور کے ساتھ حسین سی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ کوئی لفظ آپ کے لیے میری محبت بیان نہیں کرسکتا کیوں کہ مجھے اپنی زندگی کے ہر لمحے آپ کی نہ جانے کتنی ضرورت ہے۔








View this post on Instagram


A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)






اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میری زندگی میں جو خوشیاں آپ لے کر آئے، اس کے لیے آپ کا شکریہ ادا نہیں کرسکتی لیکن تمام تر باتوں کے باوجود میری فیملی کا حصہ بننے اور ہر ضرورت کے وقت ساتھ رہنے کے لیے میں ہمیشہ آپ کی مشکور رہوں گی۔



عائزہ خان نے دانش سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ یہ 2020ء کا سب سے خوبصورت ترین اختتام ہے، ساتھ ہی نیا سال مبارک بھی ہو۔
Load Next Story