سالِ نو پر آسٹریلیا نے اپنے قومی ترانے میں تبدیلی کردی
آسٹریلوی ترانہ برطانوی تسلط کے دوران تشکیل دیا گیا تھا
آسٹریلوی وزیر اعظم نے ترانے میں تبدیلی کی تصدیق کردی، فوٹو : فائل
آسٹریلیا نے اپنے اُس قومی ترانے میں تبدیلی کردی جو سلطنت برطانیہ کی کالونی ہونے کی حیثیت سے 1984 سے رائج تھا تاہم ملک کی قدیم آبادی اس میں تبدیلی کے خواہاں تھے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے سال 2021 کے آغاز پر اپنے قومی ترانے میں تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ ترانے کی دوسری سطر میں انگریزی لفظ 'young' کو 'one' میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
اس سطر For we are young and free یعنی ہم جوان ہیں اور آزاد ہیں سے ایسا تاثر آتا تھا جیسے آسٹریلیا ایک نئی قوم ہو جس پر قدیم باشندوں کو شدید اعتراض تھا اور اسے برطانوی راج کی یاد سمجھا جاتا ہے۔
اس سطر کو اب For we are one and free یعنی ہم ایک ہیں اور آزاد ہیں سے تبدیل کردیا گیا ہے۔ یہ تبدیلی ایک ایسے وقت کی گئی ہے جب آسٹریلیا کی قدیم آبادی کا شکوہ ہے کہ حکومت امتیازی سلوک روا رکھی ہوئی ہے اور اُن پر ظلم کررہی ہے۔