صدر ٹرمپ کی ووٹ میں اضافے کیلیے الیکشن آفیسر کو کی گئی کال وائرل
صدر ٹرمپ نے جارجیا کے الیکشن افسر بریڈ ریفنسپرگر کو فون کرکے نتائج میں تبدیلی پر زور دیا تھا، فوٹو : فائل
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک آڈیو ریکارڈنگ جاری کی ہے جس میں امریکی صدر جارجیا کے الیکشن آفیسر پر اپنے حق میں ووٹس کے اضافے پر زور دے رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ جارجیا میں انتخابی عملے کے ایک اعلیٰ عہدیدار کو کال کرکے کہتے ہیں کہ فتح کے لیے انہیں 11 ہزار 780 ووٹس کی ضرورت ہے چنانچہ اتنی تعداد میں ووٹس کو تلاش کیا جائے۔
جس پر انتخابی آفیسر جواب دیتے ہیں کہ جارجیا کے انتخابی نتائج درست ہیں جن میں تبدیلی ممکن نہیں۔ خیال رہے کہ جارجیا سے ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن نے کامیابی حاصل کی تھی۔
صدر ٹرمپ کی آڈیو کال وائرل ہونے پر حالیہ انتخابات میں منتخب ہونے والے صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے طاقت کا غلط استعمال کیا اور اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔
I spoke to Secretary of State Brad Raffensperger yesterday about Fulton County and voter fraud in Georgia. He was unwilling, or unable, to answer questions such as the "ballots under table" scam, ballot destruction, out of state "voters", dead voters, and more. He has no clue!
صدر ٹرمپ کی اس دعوے پر بریڈ ریفنسپرگر نے اپنی جوابی ٹوئٹ میں کہا کہ " قابلِ احترام صدر ٹرمپ آپ جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ درست نہیں۔ جلد حقائق سامنے آ جائیں گے۔"
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے آئے ہیں تاہم وہ شواہد پیش نہیں کرسکے۔ امریکا میں تمام ریاستوں کے نتائج کے بعد ٹرمپ کی شکست کا اعلان کیا جا چکا ہے جبکہ نومنتخب صدر جوبائیڈن 20 جنوری کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔