پاکستان اور چین کی سرحد کی نگرانی کیلئے بھارت کا اسرائیل سے ڈرون طیارے خریدنے کا فیصلہ
’’ہیرن‘‘ نامی طیارہ 30 ہزار فٹ کی بلندی تک کام کرسکتا ہے اور ان کی لاگت 20 لاکھ ڈالرز آئے گی
ان طیاروں کی خریداری سے بھارتی حکومت سیٹلائٹ کے ذریعے طویل فاصلے سے نگرانی مشن کو زیادہ بہتر طریقے سے کنٹرول بھی کرسکے گی۔ فوٹو: فائل
لاہور:
بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے پاکستان اور چین کی سرحدی حدود کی نگرانی کے لئے اسرائیل سے مزید 15 ڈرون طیارے خریدنے کی منظوری دے دی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق من موہن سنگھ کے زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 20 لاکھ ڈالرز کی لاگت سے 30 ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کرنے والے 15 ''ہیرن'' نامی ڈرون طیارے خریدنے کی منظوری دی گئی جس کا مقصد پاکستان اور چین کی سرحدی حدود کی نگرانی اور فوج کی صلاحیتوں میں اضافہ ہے، ان طیاروں کی خریداری سے بھارتی حکومت سیٹلائٹ کے ذریعے طویل فاصلے سے نگرانی مشن کو زیادہ بہتر طریقے سے کنٹرول بھی کرسکے گی۔
واضح رہے کہ بھارت کے پاس پہلے ہی 40 اسرائیلی ساختہ ''ہیرن'' اور ''سرچر ٹو'' ڈرون طیارے موجود ہیں جو مختلف ممالک کی سرحدوں کی نگرانی کے لئے استعمال کئے جارہے ہیں۔