فلم ’’ کچھ کچھ ہوتا ہے ‘‘ کی ننھی اداکارہ کا بڑی ہوکر بڑی خواہش کا اظہار
عامر خان ہر فن مولا ہیں، میں اُن کی بہت بڑی مداح بھی ہوں، ثنا سعید
عامر خان ہر فن مولا ہیں، میں اُن کی بہت بڑی مداح بھی ہوں، ثنا سعید۔ فوٹو:فائل
شاہ رخ خان کی مشہور زمانہ فلم 'کچھ کچھ ہوتا ہے' کی اداکارہ انجلی نے بڑی ہوکر اداکاری کے حوالے سے بڑی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔
1998 میں ریلیز ہونے والی مقبول ترین فلم 'کچھ کچھ ہوتا ہے' میں شاہ رخ خان کے ہمراہ رانی مکھرجی اور کاجول نے بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم منفرد کہانی کی وجہ سے آج بھی بلاک بسٹر سمجھی جاتی ہے۔ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کنگ خان کی بیٹی کا کردار انجلی نے ادا کیا تھا جن کا اصل نام ثنا سعید ہے۔
22 سال گزرنے کے بعد جہاں فلم کے مرکزی کردار آج بھی بڑی اسکرین پر جلووہ گر ہیں وہیں اسی فلم میں ننھی اداکارہ نے بھی بڑی ہوکر بڑی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔
ثنا سعید '' کچھ کچھ ہوتا ہے '' میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ کام کر چکی ہیں، اب انہوں نے عامر خان کے ساتھ بھی کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔ اس حوالے سے اُن کا کہنا ہے کہ میں عامر خان کی بڑی مداح ہوں اور اُن کا کام متاثر کُن ہے۔ حتیٰ کہ اُن کی کچھ سال سے فلم ریلیز نہیں ہوئی لیکن میں پھر بھی اُن کی ہر آنے والی فلم کی منتظر رہتی ہوں۔
ثنا سعید نے یہ بھی کہا کہ عامر خان کی متاثر کرنے والی بات یہ ہے کہ وہ اپنی ہر فلم میں انتھک محنت کرتے ہیں۔ اس طرح کے ہر فن مولا شخص کا کام دیکھنا اچھا لگتا ہے بلکہ ایسے لوگوں کے ساتھ کام کرنا بھی ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے اور میری بھی یہی خواہش ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: بالی ووڈ فلم ''کچھ کچھ ہوتا ہے'' کی انجلی کھنہ کو پہچاننا اب آسان نہیں
'' کچھ کچھ ہوتا ہے '' کی انجلی نے یہ بھی کہا کہ میں بطور اداکارہ اُن کے فلمی سفر سے بہت لطف اندوز ہوتی ہوں کیوں کہ وہ ہر فلم میں بلک منفرد انداز کے ساتھ سامنے آتے ہیں۔ فلم گجنی ہو یا تھری ایڈیٹ یا پھر فلم دنگل۔ اُن کا ہر کردار میرے لئے معنی خیز ہے۔