سیاحوں کا موسیقی پر رقص ہوٹل مالک و مینجر کو مہنگا پڑ گیا

رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ہوٹل کے مالک اور منیجر کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرلی

پولیس نے ہوٹل کے مالک اور منیجر کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرلی۔ فوٹو : فائل

سیاحوں کا سوات میں موسیقی پر رقص کرنا ہوٹل مالک و مینجر کو مہنگا پڑ گیا۔


سیاحوں کی جانب سے سوات میں موسیقی پر رقص کرنا ہوٹل مالک و مینجر کو مہنگا پڑگیا، سیاحوں کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مالم جبہ میں ہوٹل کے مالک اور منیجر کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ پولیس کی جانب سے ہوٹل کے مالک و مینجر کے خلاف درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ڈانس سے فحاشی پھیلی اور ایس او پیز کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
Load Next Story