لاہورمیں 8 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سفاک قاتل بھائی نکلا

ملزم نے مقتول کو بدفعلی کرنے کے بعد سر پر اینٹیں مار کر گندے نالے میں پھینک دیا تھا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن

8 سالہ ارسلان کی لاش آشیانہ اسکیم انڈر پاس نالے سے ملی تھی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن۔ فوٹو:فائل

نشتر کالونی میں 8 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا 14 سالہ سگا بھائی فیضان ہی قاتل نکلا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں 8 سالہ بچے سے زیادتی اور قتل کا ذراپ سین ہوگیا ہے، اور انویسٹی گیشن پولیس نشتر کالونی نے انکشاف کیا ہے کہ 8 سالہ بچے ارسلان کو قتل کرنے والا اس کا 14 سالہ سگا بھائی فیضان ہی ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم فیضان اپنے چھوٹے بھائی ارسلان کو دوکان سے چیز لینے کے بہانے ساتھ لے گیا تھا، ملزم نے مقتول کو بدفعلی کرنے کے بعد سر پر اینٹیں مار کر گندے نالے میں پھینک دیا تھا، مقتول مورخہ 6 جنوری کو گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا اور اس کی لاش آشیانہ اسکیم انڈر پاس نالے سے ملی تھی۔
Load Next Story