انٹر بورڈ نے امتحانی فارم جمع کرانیکی تاریخوں کا اعلان کردیا

ریگولرامیدوار امتحانی فارم جمع کرانے کیلیے اپنے کالجوں سے رابطہ کریں،عمران چشتی

تمام گروپس کے پرائیویٹ امیدوار جمعرات 2 جنوری 2014 سے27 جنوری 2014 تک بغیر لیٹ فیس کے جمع کراسکتے ہیں۔فوٹو:فائل

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ کے حصہ دوم اورحصہ اول و دوم باہم کے تمام پرائیویٹ گروپس سائنس، کامرس، آرٹس کے ساتھ امپروومنٹ آف ڈویژن، بینیفٹ کیسز اورایڈیشنل سبجیکٹ کے سالانہ امتحانات برائے2014 میں شرکت کے خواہشمند امیدواروں کیلیے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخوں کااعلان کردیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ پروگرام کے مطابق مذکورہ بالا تمام گروپس کے پرائیویٹ امیدوار جمعرات 2 جنوری 2014 سے27 جنوری 2014 تک بغیر لیٹ فیس کے، منگل28 جنوری 2014 سے 17 فروری 2014 تک 200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ، منگل 18فروری2014 سے پیر 10 مارچ 2014 تک 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ جبکہ منگل 11 مارچ 2014 سے جمعرات 27 مارچ 2014 تک 1000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارم بورڈ میں واقع بینک برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔




محمد عمران چشتی نے ریگولر امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے امتحانی فارم جمع کروانے کے لیے فوری طور پراپنے کالجوں سے رابطہ کریں۔
Load Next Story