عمر گل کو کھلانے کا فیصلہ پچ دیکھنے کے بعد کریں گے پاکستانی قائد

وقار یونس نے فاسٹ بولر کی فٹنس کو ٹیسٹ فارمیٹ کیلیے غیرموزوں قرار دیا تھا

وقار یونس نے فاسٹ بولر کی فٹنس کو ٹیسٹ فارمیٹ کیلیے غیرموزوں قرار دیا تھا۔ فوٹو: بی سی سی آئی/فائل

کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ عمر گل کو پہلے ٹیسٹ میں کھلانے کا فیصلہ پچ دیکھنے کے بعد کریں گے.


واضح رہے کہ وقار یونس نے فاسٹ بولر کی فٹنس کو ٹیسٹ فارمیٹ کیلیے غیرموزوں قرار دیا تھا، مصباح نے کہاکہ میں اس بارے کچھ نہیں کہنا چاہتا، عمر گل بہترین فارم میں ہیں، انھوں نے 2فرسٹ کلاس میچز کھیلے اور پھر یہاں پر ون ڈے میچز میں بھی حصہ لیا۔ حفیظ کی الیون میں واپسی کے حوالے سے مصباح نے کہاکہ اگر آپ کے پاس تمام ان فارم بیٹسمین ہوں تو پھر انتخاب مشکل ہوجاتا ہے، مگر حریف سائیڈ کی مضبوطی کو دیکھتے ہوئے بہتر آپشنزکا انتخاب کرنا چاہیے۔
Load Next Story