دورۂ یو اے ای کیلیے فیصل اقبال کا عدم انتخابمیانداد سلیکشن کمیٹی پربرس پڑے

فیصل اقبال جیسے کئی باصلاحیت کرکٹرز کو پسند نا پسند کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے،میانداد


Sports Reporter December 31, 2013
فیصل اقبال جیسے کئی باصلاحیت کرکٹرز کو پسند نا پسند کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے،میاندادفوٹو:فائل

ڈائریکٹر جنرل پی سی بی جاوید میانداد سلیکشن کمیٹی پربرس پڑے، سابق کپتان کا کہنا ہے کہ 16 رکنی اسکواڈ میں جگہ بنانے والے فیصل اقبال سمیت کئی کرکٹرز کو حتمی الیون میں رکھا ہی نہیں جاتا، اب تو ابتدائی ٹیم سے ہی باہر کر دیا گیا۔

لاہور میں قومی انڈر 19 ٹورنامنٹ فائنل کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ ڈومیسٹک ڈھانچے میں خامیوں کو دور کرکے ہی ٹیم پاکستان کرکٹ کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ دیگرممالک میں ٹاپ کرکٹرز کو ذمہ داری ملے توان کی بات بھی سنی جاتی ہے جبکہ پاکستان میں عہدہ دے کر کام نہیں لیا جاتا۔جاوید میانداد نے کہا کہ فیصل اقبال جیسے کئی باصلاحیت کرکٹرز کو پسند نا پسند کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے،انھیں منتخب کرنے یا پھر نہ کھلانے والوں میں سے کوئی ایک تو غلط ہے جس کا احتساب ہونا چاہیے۔