- روز ویلٹ ہوٹل بند نہیں کیا اسے چلانے کیلیے 150 ملین ڈالر قرض لے چکے، غلام سرور
- بھارت میں کسان احتجاج ملک گیر بغاوت میں بدل سکتا ہے، امریکی نیوزایجنسی
- جوبائیڈن سابق صدر ٹرمپ کی پالیسیوں سے سبق حاصل کریں، چین
- کراچی میں سردی برقرار، پارہ بدستور 8.5 ڈگری ریکارڈ
- ایف آئی اے کی بھرتیوں میں فراڈ اور بے قاعدگیوں کا انکشاف
- پہلی ششماہی، برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری میں کمی، مالیاتی خسارہ بڑھ گیا
- پیس میکر کے حامل مریض ایپل فون کو مناسب فاصلے پر رکھیں، ایپل کا انتباہ
- ویڈیو اسٹریمنگ کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ، تحقیق
- مشی گن کی خوش نصیب خاتون نے ایک ارب ڈالر کی لاٹری جیت لی
- یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگنڈا مہم کا نوٹس لے لیا
- روپے کے مقابل ڈالر کی قدر دوبارہ نیچے آگئی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی
- اٹلی کے وزیر اعظم کورونا وبا پر قابو پانے میں ناکامی پر مستعفی
- وزیراعلیٰ سے آئی جی پولیس بلوچستان کی الوداعی ملاقات
- فضل الرحمان، نواز شریف اور زرداری کے حکومت مخالف تحریک پر ٹیلیفونک رابطے
- سعودی عرب میں زوردار دھماکا
- علامہ اقبال ایئرپورٹ سے اٹلی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
- وفاقی کابینہ اجلاس میں وزرا کا عالمی عدالتوں میں کیسز ہارنے پر اظہار تشویش
- امریکی فوج میں اب خواجہ سرا بھی بھرتی ہوسکیں گے
- چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کی کمی
منفی 40 درجے سینٹی گریڈ میں بھی دوڑنے والی چینی بُلٹ ٹرین

چین نے منفی 40 درجے سینٹی گریڈ پر چلنے والی دنیا کی پہلی بلٹ ٹرین بنائی ہے۔ فوٹو: سی این این
بیجنگ: چین نے ہر قسم کی موسمیاتی شدت میں بھی اپنی رفتار برقرار رکھنے والی بُلٹ ٹرین بنائی ہے جو منفی 40 درجے سینٹی گریڈ میں 350 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے۔
اس ٹرین کو CR400AF-G کا نام دیا گیا ہے جو فیوکسنگ ٹرین سیریز کا ایک حصہ ہے اور اسے 6 جنوری کو منظرِ عام پر لایا گیا۔ ٹرین کی پٹڑیاں اور نظام کو ہائی اسپیڈ بنایا گیا ہے جو بیجنگ کو شمال مشرقی سرد علاقوں، ہاربِن اور شینیانگ سے جوڑے گی جن میں شینیانگ برف کے میلوں کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتا ہے۔
چینی سرکاری ریلوے کپمنی چائنا ریلوے بیجنگ گروپ نے کہا ہے کہ انہوں نے ٹرین کو سرد ترین ماحول میں آزمایا ہے اور اس کے سارے نظام اچھی طرح کام کررہے ہیں, سب سے اہم اس کا بریک سسٹم ہے جو انتہائی برفیلے اور سرد ماحول میں ناکام ہوجاتا ہے, اب اس ٹرین میں بریک کا نظام بالکل درست انداز میں کام کرے گا جو ایک اہم کامیابی ہے۔
اس کا ڈیزائن ہوا اور ماحول سے کم مزاحم ہے جس سے توانائی اور ایندھن کی بچت ہوتی ہے کیونکہ پورا ڈھانچہ المونیئم بھرت سے تشکیل دیا گیا ہے۔ چائنا ریلوے بیجنگ کے سربراہ ژاؤ سونگ کے مطابق سرد ترین علاقوں میں ٹرین کا بریکنگ سسٹم جام نہیں ہوگا اور وہ ٹرین کو دھیرے دھیرے آگے پیچھے سرکاتا رہے گا اور یوں منجمند ہونے سے بچ چائے گا۔
دوسری جانب ہنگامی حالت میں ٹرین کو روکنے کا پورا نظام بہت جدید بنایا گیا ہے اور توانائی کے لیے اس میں لیتھیئم آئن بیٹریاں لگائی گئی ہیں جو سیلف پروپلشن سسٹم کو ممکن بناتی ہے۔ یہ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا نظام بھی ہے۔
فی الوقت اس جدید ترین بلٹ ٹرین کے عوامی استعمال کی حتمی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں ہوا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔