ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی کردی گئی

نئی قیمتوں کے اعلان سے ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 235 جبکہ کمرشل سلنڈر میں 905 روپے سستا ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت 159 ڈالر فی ٹن اور مقامی سطح پر 20 ہزار روپے فی ٹن کمی دیکھی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی کردی گئی ہے جس کے نتیجے میں گھریلو سلنڈر 235 جبکہ کمرشل سلنڈر میں 905 روپے سستا ہوگیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 159 ڈالر فی ٹن اور مقامی سطح پر اس کی قیمت میں 20 ہزار روپے فی ٹن کمی دیکھی گئی جس کی وجہ سے ملک بھر میں اس کی قیمت 20 روپے کمی کے بعد100 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

نئی قیمتوں کے اعلان کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر کے مختلف شہروں اور جنوبی پنجاب میں ایل پی جی کی قیمت 100 روپے، پنجاب میں 110 روپے جبکہ پوٹھوہارریجن ، آزاد کشمیر اور گلگت بلستان میں اس کی قیمت 125 سے 135 روپے فی کلو ہوجائے گی۔
Load Next Story