افغان صوبے بغلان میں چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 5 اہلکار ہلاک
حملے کے بعد طالبان افغان فوج کی 2 گاڑیاں بھی ساتھ لے گئے، ذرائع
حملے کے بعد طالبان افغان فوج کی 2 گاڑیاں بھی ساتھ لے گئے، ذرائع۔ فوٹو : فائل
بغلان میں چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ رات صوبے بغلان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر طالبان حملے کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے جب کہ طالبان افغان فوج کی 2 گاڑیاں بھی ساتھ لے گئے، واقعہ سے متعلق افغان فوجی کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔