رقم کے تنازع پر ملائیشیا میں پی آئی اے کے طیارے کو روک لیا گیا
بوئنگ طیارے کو لیز کمپنی کو ادائیگی نہ کرنے کے باعث روکا گیا
بوئنگ طیارے کو لیز کمپنی کو ادائیگی نہ کرنے کے باعث روکا گیا فوٹو:فائل
پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ کوالامپور ائرپورٹ پر روک لیا گیا۔
بی ایم ایچ رجسٹریشن کے حامل بوئنگ طیارے کو لیز کمپنی کو ادائیگی نہ کرنے کے باعث روکا گیا۔ قابل ادا رقم کی مالیت مبینہ طور پر 14 ملین ڈالرز ہے جس کی ادائیگی کے حوالے سے لندن میں معاملہ ثالثی کے مراحل میں ہے۔
ثالثی کے باوجود لیز کمپنی نے ملائیشین کی مقامی عدالت سے طیارہ روکے جانے کا حکمنامہ جاری کرایا اور عدالتی حکم پر طیارے کو ٹیک آف سے قبل روک دیا گیا۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے ایک طیارے کو برطانیہ میں زیر سماعت ایک کیس کے تناظر میں ملائیشیا کی ایک مقامی عدالت نے یک طرفہ حکم پر روک لیا ہے، اس میں سوار تمام مسافروں کی دیکھ بھال کی جارہی ہے اور ان کو پاکستان لانے کیلئے متبادل انتظامات کرلئے گئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے اور برطانیہ کی عدالت میں زیر التواء فریق کے مابین قانونی تنازع سے متعلق یک طرفہ فیصلہ ہے، یہ ایک ناقابل قبول صورتحال ہے اور پی آئی اے نے اس سلسلے میں حکومت پاکستان سے استدعا کی ہے کہ وہ سفارتی ذرائع سے اس معاملے کو حل کے لئے اقدامات کرے۔