- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- دوسرا ٹی ٹوئنٹی: آئرلینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد جموں و کشمیر کی صوتحال پر گہری تشویش کا اظہار
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
- آئرلینڈ سے شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، چئیرمین پی سی بی
- یونان میں پاکستانی نے ہم وطن کو معمولی جھگڑے پر قتل کردیا
- لکی مروت میں جاری آپریشن 36 گھنٹوں بعد مکمل، دو دہشت گرد ہلاک
- صدر آصف زرداری کا آزاد کشمیر کی صورتحال کا نوٹس، اہم اجلاس طلب
- ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیر خزانہ
نو منتخب جوبائیڈن نے ایک اور پاکستانی کو اہم ملکی ذمہ داری سونپ دی
واشنگٹن: امریکا کے نو منتخب صدر نے پاکستانی نژاد سلمان احمد کو اپنی خارجہ پالیسی کی ٹیم میں شامل کرلیا اس سے قبل جو بائیڈن ایک اور پاکستانی کو اپنی ماحولیات کی ٹیم میں اہم عہدہ تفویض کرچکے ہیں۔
ڈان اخبار کے مطابق نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستانی نژاد امریکی شہری سلمان احمد کو امریکی وزارت خارجہ میں بطور ڈائریکٹر پالیسی پلاننگ کی ذمہ داری تفویض کردی ہے۔
سلمان احمد اس سے قبل سابق صدر اوباما کے دور میں نیشنل سیکیورٹی کونسل میں اسٹریٹجک پلاننگ کے سربراہ رہ چکے ہیں۔
یہ خبر پڑھیں : نومنتخب امریکی صدر نے ’مشیر کلائمیٹ‘ کیلیے ایک پاکستانی کا انتخاب کرلیا
بین الااقوامی تعلقات کے پروفیسر اور ریسرچ اسکالر سلمان احمد اوباما دور میں اہم ذمہ داریاں نبھانے کے ساتھ ساتھ امریکی مشن کے چیف آف اسٹاف اور اقوام متحدہ میں امریکی مستقل نمائندے کے سینئر پالیسی ایڈوائزر بھی رہ چکے ہیں۔
قبل ازیں وہ اقوام متحدہ میں 15 سالہ مختلف عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔ وہ انٹرنیشنل افیئرز اور معاشیات میں ماسٹرز کی ڈگری رکھتے ہیں۔
اسی طرح جو بائیڈن نے مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے سمیرا علی اور عائشہ شاہ کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ سمیرا علی نیشنل اکنامک کونسل جب کہ عائشہ شاہ کو وائٹ ہاؤس ڈیجیٹل اسٹریٹجی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
علاوہ ازیں بھارتی مسلم خاتون عذرا ضیا کو ہتھیاروں کی روک تھام،جمہوریت اور انسانی حقوق کا انڈر سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔
قبل ازیں گزشتہ ماہ ہی نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستانی نژاد امریکی شہری علی زیدی کو ڈپٹی نیشنل کلائمیٹ ایڈوائزر کی حیثیت سے اپنی ماحولیاتی ٹیم میں شامل کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔