بھارت میں بارود سے بھرے ٹرک میں خوفناک دھماکا 8 ہلاک
ٹرک پہاڑوں سے پتھروں کو نکالنے کے لیے دھماکا خیز مواد لیکر جا رہا تھا
دھماکا اتنا زوردار تھا کہ آس پاس کی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں، فوٹو : فائل
بھارت میں بارودی مواد لے جانے والا ٹرک زوردار دھماکے میں تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے جنوبی شہر شیواموگا کے پہاڑی علاقے میں پتھروں کو توڑنے کے مقام پر ایک ٹرک میں خوفناک دھماکا ہوگیا جس سے ٹرک مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ ٹرک میں دھماکا خیز مواد موجود تھا۔
دھماکا اتنا زوردار تھا کہ آس پاس کے رہائشی عمارتوں کی کھڑکیوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ زیادہ تر ہلاکتیں ڈرائیورز اور مزدوروں کی ہوئیں۔ قریبی اسپتال میں 12 افراد کو لایا گیا تھا جن میں سے 8 کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی۔
یہ خبر پڑھیں : بھارت میں کورونا ویکسین بنانے والے پلانٹ میں آتشزدگی سے 5 افراد ہلاک
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم ابتدائی طور پر دھماکا ٹرک میں بارودی مواد میں ہوسکتا ہے کیوں اس علاقے میں پہاڑوں سے پتھروں کو نکالنے کے لیے دھماکے کیے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی پونے میں دوا ساز کمپنی میں آتشزدگی سے 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے، اس کمپنی میں کورونا کی ویکسین بھی بنائی جارہی تھی۔