18 سالہ لڑکی کو بندوق کی نوک پر زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
دلت برادری سے تعلق رکھنے والی لڑکی اپنے باپ کو کھانا دینے کھیتوں میں گئی تھی
لڑکی کو کھیت میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، فوتو : فائل
بھارتی ریاست اترپردیش میں کسان باپ کو کھانا دیکر واپس آنے والی 18 سالہ لڑکی کو مقامی نوجوان نے بندوق کی نوک پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں اقلیتی برادری دلت سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ لڑکی اسکول سے واپسی پر اپنے باپ کو کھانا دینے کھیتوں میں گئی تھی اور شام تک واپس نہیں لوٹی۔
لڑکی کے باپ نے بتایا کہ وہ کھانا دیکر کافی دیر پہلے ہی گھر کے لیے روانہ ہوگئی تھی، غمزدہ خاندان نے پولیس میں شکایت درج کرائی جس کے بعد سرچ آپریشن کے دوران لڑکی نیم بیہوشی کی حالت میں کھیتوں سے مل گئی۔
لڑکی کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اُس نے زیادتی کرنے والے نوجوان کے بارے میں پولیس کو بتایا۔ پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم بھی دلت برادری سے تعلق رکھتا ہے۔