بلال عباس کی اداکاری پرعمران اشرف کے تبصرے کی دُھوم
میں اپنی کامیابیوں سے زیادہ کوتاہیوں پر فخر کرتا ہوں، اداکار بلال عباس خان
میں اپنی کامیابیوں سے زیادہ کوتاہیوں پر فخر کرتا ہوں، اداکار بلال عباس خان۔ فوٹو:فائل
ڈراما انڈسٹری کے اسٹار عمران اشرف نے ساتھی فن کار بلال عباس خان کی صلاحیتوں کا بھرپور اعتراف کیا ہے۔
'قربان'، 'شیخ'، 'پیار کے صدقے' اور 'بلا' جیسے سپرہٹ ڈراموں سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے بلال عباس خان نے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ' میں اپنی کامیابیوں سے زیادہ کوتاہیوں پر فخر کرتا ہوں۔'
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CKgYJwIFqGP/"]
بلال عباس نے یہ بھی کہا کہ 'پرفیکٹ دراصل ایک غلط لفظ ہے کیوں کہ آپ کبھی بھی پرفیکٹ یعنی بہترین نہیں ہوسکتے'۔
اداکار کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا تانتا بندھ گیا لیکن ایک تبصرے نے تمام صارفین کو اپنی جانب متوجہ کرلی۔ وہ کامنٹ اداکار عمران اشرف کا تھا۔ انہوں نے بلال عباس کی تعریف میں کامنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'ماشاہ اللہ سے میرے مطابق آپ ایک بہترین اداکار ہیں' ۔
یہ خبر بھی پڑھیں: بلال عباس ایشیا کے ٹاپ اسٹارزکی فہرست میں شامل
واضح رہے کہ بلال عباس ان دنوں نجی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل 'ڈنک' میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ جب کہ حال ہی میں انہوں نے 30 سال سے کم عمرکے فنکاروں کی کیٹیگری میں ایشیا کے ٹاپ 30 اسٹارکی فہرست میں جگہ بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔