سعودی عرب نے حوثی باغیوں کا بمبار ڈرون مار گرایا
بارود سے بھرا ڈرون بڑے دھماکے کی صلاحیت رکھتا تھا، کرنل ترکی المالکی
حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے ڈرون کو ٖفضا میں ہی ناکارہ بنادیا، فوٹو: فائل
سعودی عرب میں اتحادی فوج نے حوثی باغیوں کے خودکش بمبار ڈرون کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن سے حوثی باغیوں نے بمبار ڈرون سعودی عرب کی جانب بھیجا تاہم دفاعی فضائی نظام نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔
سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ڈرون حملے کو ناکام بنانے سے متعلق میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ایرانی ساختہ جدید قسم کا ڈرون بارودی مواد سے لیس تھا اور طاقتور دھماکا کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔
کرنل ترکی المالکی نے مزید بتایا کہ ملک وملت کے تحفظ کے ضامن بہادر اہلکاروں نے خطرے کو پھانپتے ہوئے فوری ردعمل دیا اور بڑے نقصان سے بچالیا۔ یمن میں حوثی باغی عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں عرب عسکری اتحاد اور حوثی باغیوں کے درمیان گھمسان کی جنگ 2015 سے جاری ہے جس میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔