امام مسجد کو گلا کاٹ کر قتل کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق ملزم عثمان نے چند روز قبل مقتول آصف کو گھر میں تیز دھار آلے سے قتل کیا تھا

ملزم کا تعلق مقتول کے آبائی علاقے مظفر گڑھ سے بتایا جاتا ہے۔ (فوٹو، فائل)

PHILIPPINES:
ملتانی کالونی کی شالیمار مسجد کے امام کے قتل کاڈراپ سین ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق امام مسجد آصف ولد مرید حسین کے قتل کی واردات میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم عثمان سے انویسٹی گیشن اور سی آئی اے کی ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں۔


پولیس کے مطابق ملزم عثمان نے چند روز قبل مقتول آصف کو گھر میں تیز دھار آلے سے قتل کیا تھا۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ ملزم کا تعلق مقتول کے آبائی علاقے مظفر گڑھ سے بتایا جاتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: لاہور میں امام مسجد کو گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ملتانی کالونی کی شالیمار مسجد سے ملحقہ کوارٹر سے امام مسجد کی لاش ملی تھی ۔ مقتول کو گلا کاٹ کر قتل کیا تھا۔
Load Next Story