عمران خان نے وزیر اعظم بننے کے بعد وزن بڑھنے کی وجہ بتادی

بشری بی بی کچھ دن پہلے وزن کرنے والی مشین لے آئی تھیں جس پر وزن کیا، کالر کے دلچسپ سوال کا جواب

وزیر اعظم بننے کے بعد ورزش کا موقع نہیں ملتا اس لیے وزن بڑھ گیا(فوٹو، فائل)

وزیر اعظم عمران خان نے اعتراف کیا ہے منصب سنبھالنے کے بعد ان کا وزن دو سو پاؤنڈ تک بڑھ گیا ہے۔

عوام سے براہ راست فون پر سوالات کے جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم کو اس وقت دل چسپ صورت حال کا سامنا کرنا پڑا جب ایک کالر نے پوچھا کہ آپ اپنی تندرستی کا راز بتائیں اور آپ اتنا فٹ کیسے رہتے ہیں۔


اس سوال پر وزیر اعظم نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ خاتون اول بشری بی بی کچھ دن پہلے وزن کرنے والی مشین لے آئی تھیں جس پر وزن کیا۔ ماضی میں میرا وزن کبھی ایک سو اسی پچاسی پاؤنڈ سے نہیں بڑھا لیکن اب میرا وزن 200 پاؤنڈ(تقریباً 90) سے بڑھ چکا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بہت زیادہ ورزش کیا کرتے تھے لیکن وزارت عظمی سنبھالنے کے بعد روزانہ 8 دس گھنٹے بیٹھ کر کام کرنا پڑتا ہے اور زیادہ بیٹھ کر کام کرنے کی وجہ سے ان کا وزن بڑھ رہا ہے۔
Load Next Story