سفاک بیٹے نے ماں کو تیزدھار چاقو سے وار کرکے قتل کردیا

پولیس نے آلہ قتل برآمد کرکے 28 سالہ بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے

پولیس نے 28 سالہ بیٹے کو حراست میں لے لیا ہے، فوٹو: فائل

بحرین میں 28 سالہ سفاک بیٹے نے تیز دھار چاقو سے پہ درپہ وار کرکے اپنی ماں کو قتل کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق بحرین کے دارالحکومت میں نوجوان بیٹے نے معمولی بات پر مشتعل ہوکر اپنی 47 سالہ والدہ کو چاقو کے پہ در پہ وار کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔


ہمسائیوں نے پولیس کو بلالیا، ماں کی لاش کو فرانزک ٹیسٹ کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ نوجوان بیٹے کو تعاقب کے بعد حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اہل محلہ نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوسکا ہے کہ ماں اور بیٹے کے درمیان کسی بات ہر کئی دنوں سے تلخی تھی اور یہی تنازع ماں کے قتل کا سبب بنا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے ابھی تفتیش جاری ہے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
Load Next Story