- عالمی بینک کی معاشی استحکام کے لیے پاکستان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی
- سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک
- وزیراعظم کا ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور میں سفاک ماموں نے بھانجے کو ذبح کردیا
- 9 مئی کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، صدر
- وزیراعلیٰ پنجاب کی وکلا کے خلاف طاقت استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل
- پہلے مارشل لا لگانے والے معافی مانگیں پھر نو مئی والے بھی مانگ لیں گے، محمود اچکزئی
- برطانیہ میں خاتون ٹیچر 15 سال طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر گرفتار
- کراچی میں گرمی کی لہر، مئی کے اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
- زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
- سائفر کیس: انٹرنیٹ پرموجود لیکڈ آڈیوز کو درست نہیں مانتا، جسٹس گل حسن اورنگزیب
- عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی
- سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد
- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
- بیوی کی بے لوث خدمت، شوہر 10 سال بعد کومے سے زندگی کی طرف لوٹ آیا
- بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ
- کراچی : تین ڈاکو پولیس اہلکار سے بائیک چھین کر فرار، چوتھا زخمی حالت میں گرفتار
- افغانستان میں طالبان ملٹری کی گاڑی دھماکے میں تباہ؛ 6 ہلاک اور 8 زخمی
گلوکار بلال سعید کا بھائی اور بھابھی پرتشدد، ویڈیو وائرل
لاہور: گلوکار بلال سعید ایک اور تنازع میں گھر گئے اور ان کی جانب سے اپنے بھائی اور بھابھی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاہور کے علاقے تھانہ سندر کی حدود میں سنگر بلال سعید ایک نوجوان جوڑے کے ساتھ مار پیٹ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اس موقعے پر پولیس بھی موجود ہے جو بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کررہی ہے۔ترجمان پولیس نے تصدیق کی ہے کہ گلوکار بلال سعید کی وائر ہونے والی ویڈیو میں جس لڑکے اور لڑکی پر تشدد کر رہے ہیں وہ ان کے بھائی اور بھابھی ہیں۔
ڈولفن پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ 8جنوری کو رضا سعید کی جانب سے 15 پر کال موصول ہوئی کہ اسکی بیوی پر بلال سعید نے تشدد کیا ہے۔ ڈولفن ٹیم نمبر 110 15 کی کال موصول ہونے کے بعد موقعے پر پہنچی۔پولیس کی موجودگی میں سنگر بلال سعید نے گھر سے نکل کر اپنے بھائی کو تھپڑ دے مارا۔ بلال سعید نے اپنے بھائی رضا سعید اور اپنی بھابھی سے جھگڑا کیا۔
ترجمان کے مطابق موقعے پر موجود ڈولفن ٹیم نے فریقین کو جھگڑے سے روکنے کی کوشش کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈولفن ٹیم نے فریقین کو تھانہ سندر کے حوالے کر دیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بلال سعید نے اپنے بھائی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست بھی دی تھی۔ فریقین کے مابین صلح ہونے پر مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ بلال سعید کے منیجر مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ اس بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتے۔
اس سے قبل گلوکار کے تشدد کا نشانہ بننے والے جوڑے سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں جس میں بعض لوگ انہیں پرستار قرار دے رہے تھے تاہم پولیس ترجمان کے بیان کے بعد صورت حال واضح ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکار بلال سعید نے مسجد میں گانے کی ریکارڈنگ پر معافی مانگ لی
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلال سعید نے ڈولفن پولیس کی موجودگی میں اپنے رشتے داروں پر تشدد کیا اور لڑکے کے ساتھ ساتھ لڑکی کو بھی بہیمانہ انداز میں لاتیں اور تھپڑ مارے۔
یہ واقعہ چند روز قبل پیش آیا تاہم اس کی ویڈیو اب منظر عام پر آئی ہے جو قریب ہی موجود کسی شخص نے بنائی تھی۔ سوشل میڈیا پر صارفین ایک خاتون سے اس طرح پیش آنے اور تشدد کرنے پر بلال سعید کو کڑی تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں کہ آخر کیسے بلال سعید ایک خاتون کے ساتھ ایسا سلوک کرسکتے ہیں اور ہاتھ اٹھا سکتے ہیں۔
Is that #bilalsaeed kicking a lady ?? pic.twitter.com/AhVxUSIsSb
— maria maheen chughtai (@mariamaheen1) February 4, 2021
واضح رہے کہ بلال سعید اس سے پہلے بھی مسجد وِزیر خان میں صبا قمر کے ساتھ گانے کی ویڈیو کی ریکارڈنگ کے تنازع میں گھر چکے ہیں اور انہوں نے اس واقعے پر معافی بھی مانگی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔