کمار سانو نیشنل ایوارڈ نہ ملنے کا شکوہ زبان پر لے آئے

90ء تا 96ء کے دوران مجھے نیشنل ایوارڈ ملنا چاہیے تھا، دینے والوں کو لگتا ہے کہ شاید میں اس ایوارڈ کے قابل نہیں

90ء تا 96ء کے دوران مجھے نیشنل ایوارڈ ملنا چاہیے تھا، دینے والوں کو لگتا ہے کہ شاید میں اس ایوارڈ کے قابل نہیں (فوٹو: فائل)

بھارت کے معروف گلوکار کمار سانو نے نیشنل ایوارڈ نہ ملنے پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ 90ء تا 96ء کے دوران مجھے نیشنل ایوارڈ ملنا چاہیے تھا جو کہ نہیں ملا۔

گلوکار کمار سانو نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے اپنے فنی کیریئر میں کوئی بھی نیشنل ایوارڈ حاصل نہیں کیا، میرے خیال میں دینے والوں کو ایسا لگتا ہے کہ شاید میں اس ایوارڈ کے قابل نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 1990ء سے 1996ء تک میرے کئی گیت سپر ہٹ رہے تھے مجھے کم از کم اُن 6 سالہ کامیاب دور میں نیشنل ایوارڈ ضرور ملنا چاہیے تھا لیکن اس کے باوجود مجھے ایک ایوارڈ بھی نہیں دیا گیا، وقت گزر گیا ہے اور مجھے اب کوئی اُمید بھی نہیں۔


کمار سانو نے یہ بھی کہا کہ مجھے اب کسی ایوارڈ کی ضرورت نہیں، میں ایسے ہی خوش ہوں کیوں کہ مجھے اپنے مداحوں کی حمایت حاصل ہے اور میرے لیے یہ بات کسی اعزاز سے کم نہیں کہ مداح آج بھی میرے گیت خوشی سے سنتے ہیں۔

یہ پڑھیں: گلوکار کمار سانو کام نہ ملنے پر بالی ووڈ سے ناراض

گلوکار نے اظہار افسوس کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ 2009ء میں مجھے حکومت کی جانب سے پدما شری ایوارڈ دیا گیا لیکن مجھے یہ احساس بار بار کھائے جاتا ہے کہ مجھے اپنی کامیابی کے وقت کوئی ایوارڈ نہیں دیا گیا۔
Load Next Story