انڈونیشیا میں اسکارف پہننے کی پابندی ختم

یہ معاملہ ایک مسیحی لڑکی کو اسکول انتظامیہ کے زبردستی اسکارف پہننانے پر شروع ہوا

لباس ذاتی مسئلہ ہے اسکول نہیں تھونپ سکتا، وزیر تعلیم، (فوٹو: فائل)

انڈونیشیا میں ملک بھر کے اسکولوں میں طالبات کے لیے اسکارف پہننے کی پابندی کو اُٹھالیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر تعلیم ندیم مکرم نے اسکارف پہننے کی لازمی پابندی کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکب اسکولوں کی سرکاری گرانٹ کم کردی جائے گی۔ لباس ذاتی انتخاب ہے جس پر اسکول دباؤ نہیں دال سکتا۔


اسکارف پہننے کی پابندی کو ہٹانے کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب مغربی سماترا کے پڈانگ شہر میں مسیحی طالبہ کو اسکارف پہننے پر مجبور کیا گیا۔
طالبہ کے انکار پر اسے اسکول سے نکالنے کی دھمکی دی گئی۔

مسیحی طالبہ کے والدین نے اس سلسلے میں اسکول کے عہدیدار سے ملاقات کی ویڈیو ریکارد کرکے وائرل کردی جس میں اسکول انتظامیہ مسیحی ہونے کے باوجود اسکارف پہن کر آنے پر بضد تھے۔ ویڈیو وائرل ہونے پر اسکول نے معذرت کرلی تھی۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس واقعے پر ملک بھر میں شدید احتجاج کیا جس کے بعد اسکارف پہننے کی پابندی کو ہٹالیا گیا ہے۔
Load Next Story