بلوچستان میں فائرنگ سے رحیم یار خان کے 3 مزدور جاں بحق
مزدور رگ بورنگ پر کام کرتے تھے
مزدور رگ بورنگ پر کام کرتے تھے فوٹو : فائل
KARACHI:
قلات میں فائرنگ سے رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
قلات کے علاقے منگچر میں نامعلوم افراد نے رگ بورنگ پر کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین مزدور جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق مزدوروں کا تعلق رحیم یار خان سے ہے۔ فائرنگ کا واقعہ رات 2 بجے پیش آیا۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔