64 ہزار لیٹر سے زائد ایرانی ڈیزل سے بھری کشتیاں پکڑی گئیں
کارروائی کے دوران 11 اسمگلروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا، میری ٹائم سیکیورٹی
کارروائی کے دوران گیارہ اسمگلر کو بھی گرفتار کر لیا گیا، ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی۔ فوٹو:فائل
میری ٹائم اینٹی اسمگلنگ ٹیم نے کارروائی کرکے 64 ہزار لیٹر سے زائد ایرانی ڈیزل سے بھری دو کشتیاں پکڑ لیں۔
میری ٹائم سیکیورٹی ترجمان کے مطابق پاکستان میری ٹائم اینٹی اسمگلنگ ٹیم نے کارروائی کرکے ایرانی ڈیزل برآمد کرکے دو کشتیاں تحویل میں لے لیں۔ ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران گیارہ اسمگلر کو بھی گرفتار کر لیا گیا، جب کہ کشتیوں سے 64 ہزار لیٹر سے زائد ایرانی ڈیزل برآمد ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے جیوانی کے قریب کھلے سمندر میں الیوسفی نامی مشکوک بوٹ کی تلاشی کے دوران مہارت سے چھپایا گیا 28 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کیا تھا، ڈیزل غیر قانونی طریقے سے پاکستان لایا جارہا تھا۔