عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت ایک بار پھر گر گئی

فی تولہ سونا  112000 روپے اور 10 گرام سونا گھٹ کر 96022روپے کا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونا 2ڈالر گھٹ کر 1841ڈالر فی اونس ہوگیا۔ (فوٹو، فائل)

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1841 ڈالر پر آگئی، جب کہ بدھ کے روز پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 100 روپے اور 86 روپے کی کمی واقع ہوئی۔


قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 96 ہزار 22 روپے پر پہنچ گئی۔

 

 
Load Next Story