کوئٹہ نرسز کا کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے پر کیا جانے والا احتجاج یقین دہانی کے بعد ختم

کورونا کی صورتحال میں نرسز بغیر کنٹریکٹ اور تنخواہ کے اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہی ہیں، مظاہرین

کورونا کی صورتحال میں نرسز بغیر کنٹریکٹ اور تنخواہ کے اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہی ہیں، مظاہرین ۔ فوٹو : فائل

لاہور:
سرکاری اسپتالوں کی نرسز نے کنٹریکٹ میں توسیع کیے جانے کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کردیا۔

کوئٹہ میں نرسز نے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا، نرسز تمام رکاوٹیں عبور کرکے کمشنر آفس کے قریب پہنچ گئے اور وہاں ہی دھرنا دے دیا۔


مظاہرین کا کہنا تھا کہ احتجاج 350 نرسز کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے کے خلاف کیا جارہا ہے، کورونا کی صورتحال میں نرسز بغیر کنٹریکٹ اور تنخواہ کے اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہی ہیں، نرسز کی 3 ماہ سے تنخواہیں بھی بند کر دی گئی ہیں۔

بعد ازاں مطالبات کے حوالے سے سمری آرڈر جاری کرنے کی یقین دہانی پر نرسز نے دھرنا ختم کردیا۔
Load Next Story