عمران ہاشمی نے فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ میں انٹری پر خاموشی توڑ دی

سلمان خان کی فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ کے دوسرے سیکوئل میں عمران ہاشمی ولن کا کردار ادا کریں گے

سلمان خان کی فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ کے دوسرے سیکوئل میں عمران ہاشمی ولن کا کردار ادا کریں گے (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD:
بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے اداکار سلمان خان کی فلم '' ٹائیگر زندہ ہے'' میں ولن کا کردار ملنے پر خاموشی توڑ دی۔

بلاک بسٹر فلم ''ایک تھا ٹائیگر'' اور ''ٹائیگر زندہ ہے'' کی کامیابی کے بعد سلو میاں کے مداحوں کو فلم کے تیسرے ایڈیشن کا بے صبری سے انتظار تھا کیوں کہ ایکشن سے بھرپور اس فلم میں سلمان خان بھارتی جاسوس اور کترینہ کیف پاکستانی جاسوس کا کردار ادا کرتے ہیں جوکہ ہر بار ایک نئے مشن پر جاتے ہیں۔

فلم میکرز کی جانب سے فلم کو منفرد بنانے کے لیے ہمیشہ ولن کے کردار پر اہمیت دی جاتی ہے۔ جس کا اندازہ ''ٹائیگر زندہ ہے'' کے ولن سے لگایا جاسکتا ہے جس میں ولن ابو عثمان کا کردار ایرانی اداکار سجاد دل افروز نے ادا کیا تھا۔


یہی وجہ ہے کہ فلم کے دوسرے سیکوئل میں عمران ہاشمی کو شامل کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ درحقیقت یہ پہلی بار ہوگا کہ سلمان خان کے ساتھ عمران ہاشمی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

یہ پڑھیں: سلمان خان ''ٹائیگر تھری'' کی شوٹنگ ترکی میں کریں گے

فلم میں ولن کے کردار سے متعلق میڈیا نے عمران ہاشمی سے بات کی تو انہوں نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں اس حوالے سے کچھ نہیں کہنا چاہتا اگر آپ لوگوں نے یہ خبر بریک کر ہی دی ہے تو میرے لیے بہتر ہے کہ میں اپنا منہ بند ہی رکھوں کیوں کہ اس سے زیادہ میں اور کچھ نہیں بتا سکتا۔

واضح رہے کہ یش راج فلمز کی جانب سے فلم ''ٹائیگر 3 '' کے ولن کے لیے نامور اداکار عمران ہاشمی کی تصدیق بھی سامنے آگئی ہے۔ قبل ازیں پروڈکشن ہاؤس کا کہنا تھا کہ عمران ہاشمی ولن کے کردار کے لیے ایک دم فٹ ہیں اور اسی لیے انہیں ولن کا کردار دیا گیا ہے۔
Load Next Story