پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑونے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ چیلنج کردیا         

الیکشن ٹریبونل نے حقائق کونظراندازکیا، سیف اللہ ابڑو

دو رکنی بینچ نے سیف اللہ ابڑو کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی فوٹو: فائل

پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ ابڑو نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ چیلنج کردیا۔ سیف اللہ ابڑو نے اپنی درخواست میں کہا کہ الیکشن ٹریبونل نے حقائق کو نظرانداز کیا، ٹیکنو کریٹ کی تشریح پر پورا اترتا ہوں۔


سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔

 
Load Next Story