ایکواڈور کی 3 جیلوں میں فسادات سے 62 قیدی ہلاک

جیلوں میں دو جرائم پیشہ مخالف گروہوں کے درمیان لیڈرشپ کا تنازع فسادات کا باعث بنا، جیل حکام

جیلوں میں دو جرائم پیشہ مخالف گروہوں کے درمیان لیڈرشپ کا تنازع فسادات کا باعث بنا، جیل حکام۔ فوٹو:سوشل میڈیا

جنوبی امریکی ملک کی تین جیلوں میں ہونے والے فسادات میں 62 قیدی ہلاک ہوگئے.

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوب امریکی ملک ایکواڈور کی تین جیلوں میں فسادات سے 62 قیدی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔


جیل حکام کے مطابق قیدیوں میں دو جرائم پیشہ گروپوں کے سرغنہ آپس میں لڑے جس کے باعث فسادات شروع ہوگئے اور قیدیوں نے ایک دوسرے پر خودکار اسلحے اور چاقوؤں سے وار کئے، جس کے نتیجے میں درجنوں قیدی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

حکام نے بتایا کہ فسادات کے اطلاع کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جیلوں میں کارروائی کرکے صورتحال پر قابو پالیا ہے، تاہم اس دوران متعدد پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

 
Load Next Story