مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 نوجوان شہید

مقبوضہ وادی میں احتجاج کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے

مقبوضہ وادی میں احتجاج کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔ فوٹو : فائل

مقبوضہ وادی میں قابض افواج نے فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض افواج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے دونوں نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ اور بم دھماکے سے 2 کشمیری شہید

دوسری جانب قابض افواج کی جانب سے ضلع پلواما، شوپیاں اور سرینگر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا عمل جاری ہے جس میں کشمیری عوام کو گھروں سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ احتجاج کے ڈر سے علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔
Load Next Story