کنگنا نے خود کو سری دیوی کا متبادل قرار دے دیا

سری دیوی کے بعد واحد خاتون اداکارہ ہوں جو کامیڈی کرسکتی ہے، کنگنا رناوت

سری دیوی کے بعد واحد خاتون اداکارہ ہوں جو کامیڈی کرسکتی ہے، کنگنا رناوت (فوٹو: فائل)

بالی ووڈ میں اپنے متنازع بیانات سے مشہور اداکارہ کنگنا رناوت نے خود کو آنجہانی اداکارہ سری دیوی کا نعم البدل قرار دے دیا۔

کنگنا ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اپنی ٹویٹ میں مضحکہ خیز بات کی ہے۔ انہوں نے اپنی دس سال قبل ریلیز ہونے والی فلم 'تینو ویڈ مینو' کی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے خود کو آنجہانی اداکارہ سری دیوی کا نعم البدل قرار دیا۔




کنگنا نے اپنی ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ میں تیز طرار اور جھگڑالو کرداروں میں پھنس کر رہ گئی تھی لیکن اس فلم نے میرے کیریئر کی راہ تبدیل کردی۔ اس طرح میں مرکزی اور نمایاں طور پر فلم میں آگئی اور وہ بھی کامیڈی کے شعبے میں۔ پھر کوئن اور ڈٹو کے ساتھ میں نے اپنی مضحکہ خیز کیمسٹری کو بہتر بنایا اور آنجہانی سری دیوی کے بعد واحد خاتون اداکارہ بنی جو کامیڈی کرسکتی ہے۔


واضح رہے کہ 2011ء میں آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی رومانوی کامیڈی فلم ''تینو ویڈ مینو''میں کنگنا رناوت نے اداکار مدھون کے ہمراہ نوک جھونک کرنے والی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا۔
Load Next Story