ایمن اور منیب کی ترکی میں انسٹاگرام فالورز بنوانے کی ویڈیو سامنے آگئی
شرمندگی کی بات ہے کہ آپ دوسروں کو یہ بتا رہے ہیں کہ آپ لوگ مشہور ہیں، سوشل میڈیا صارفین
شرمندگی کی بات ہے کہ آپ دوسروں کو یہ بتا رہے ہیں کہ آپ لوگ مشہور ہیں، سوشل میڈیا صارفین۔ فوٹو:فائل
اداکارہ ایمن خان اور اُن کے شوہر منیب بٹ نے ترکی میں مسافروں کے سامنے اپنی ہی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔
اداکارہ عائزہ خان کے بعد پاکستانی ٹی وی اداکارہ ایمن خان سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اداکارہ ہیں، ان کے انسٹا گرام پر 80 لاکھ فالوورز ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ایمن کو مداحوں کی بڑی تعداد فالو کررہی ہے۔ ایمن خان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کافی فعال بھی رہتی ہیں اوروہ اپنے وہ مداحوں کے ساتھ اکثر و بیشتر اپنی بیٹی کی تصاویر شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CL6TKl-BJSi/"]
اداکار ایمن اس وقت اپنے شوہر منیب بٹ کے ہمراہ ترکی میں ہیں، وہاں سے اُن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایمن خان ترکی ایئر پورٹ پر دیگر مسافروں کو منیب بٹ کا انسٹا گرام اکاؤنٹ دکھا رہی ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی کہ رہی ہیں کہ میں آپ کو مشہور کر رہی ہوں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ایمن خان نے انسٹاگرام فالوورز خریدنے کے الزام پر خاموشی توڑدی
منیب بٹ اپنی اہلیہ کی تعریف میں کہتے ہیں کہ ایمن خان پاکستان میں کافی مشہور ہیں اور انہیں بہت سی خواتین فالو کرتی ہیں۔
حریم قاضی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کتنی شرمندگی کی بات ہے کہ آپ دوسروں کو یہ بتا رہے ہیں کہ آپ لوگ مشہور ہیں اور ایسے لوگوں کو جو آپ کو جانتے ہی نہیں ہیں۔
ایک صارف نے کہا کہ پہلی بار دیکھا کہ کوئی اداکارہ لوگوں کو بتا رہی ہے کہ میں مشہور شخصیت ہوں۔

حال ہی میں اداکارہ ایمن خان پر سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر فالوورز خریدنے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا جسے انہوں نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ میرے انسٹاگرام فالوورز 100 فیصد اورگانک ہیں۔