پولیس کی مرضی کے بغیرغیرقانونی ہائیڈرینٹس کام نہیں کرسکتےایم ڈی واٹربورڈ

ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین نے کہا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر سندھ کی ہدایت پر واپس لیا۔

ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین نے کہا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر سندھ کی ہدایت پر واپس لیا، فوٹو : فائل

KARACHI:
کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ کے ایم ڈی مصباح الدین نے کہا ہے کہ پولیس کی مرضی کے بغیرغیرقانونی ہائیڈرینٹس کام نہیں کرسکتے۔


کارساز روڈ پرواقع اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آئی جی سندھ چاہیں تو24گھنٹے کے اندریہ غیرقانونی ہائیڈرینٹس بندکراسکتے ہیں۔انہوں نے کہاغیر قانونی ہائیڈرینٹس کے دھندے میں کوئی سیاسی مافیا ملوث نہیں۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ہائیڈرینٹس کے خلاف 222ایف آئی آر درج کرائیں جن پرابھی تک کارروائی کے منتظر ہیں ۔
ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین نے کہا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر سندھ کی ہدایت پر واپس لیا۔
Load Next Story