دنیا کے بوڑھے ترین پرندے کے انڈے سے چوزہ برآمد
70 سالہ البیٹروس ریکارڈ کے تحت اب تک سب سے بوڑھا پرندہ ہے جس کا چوزہ فروری میں پیدا ہوا ہے۔
تصویر میں وزڈم ( فہم) نامی البیٹروس پرندہ اپنے چوزے کے ساتھ مسرور دکھائی دے رہا ہے۔ تصویر: جان براک بذریعہ بی بی سی اردو
امریکہ میں انسانی معلومات کے مطابق بوڑھے ترین سمندری پرندے کے انڈے سے 70 سال کی عمر میں ایک چوزے نے جنم لیا ہے۔ اس مادہ پرندے کو وزڈم (فہم) کا نام دیا گیا ہے۔
امریکی فش اینڈ وائلڈ لائف سروس کےمطابق لیسن نسل کا ایک البیٹروس کا چوزہ یکم فروری کو دنیا میں چہچہاتا ہوا آیا اور یہ واقعہ شمالی اوقیانوس میں پرندوں کی محفوظ کردہ پناہ گاہ میں پیش آیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لیسن البیٹروس عموماً 12 سے 40 برس تک زندہ رہتے ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر وزڈم 70 سال کی عمر تک پہنچ گئی ہے کیونکہ پہلی مرتبہ اسے 1956 میں سائنسدانوں نے دیکھا اور نوٹ کیا تھا۔
یہ ایک مادہ ہے اور اپنے نئے جیون ساتھی کے ساتھ 2012 سے رہ رہی ہے، شاید اس سے بھی قبل یہ دیگر بہت سے ساتھیوں کے ساتھ زندگی گزارتی رہی ہے۔ اگرچہ یکم فروری کو اس کے انڈے سے چوزہ نکل چکا تھا لیکن اس کا باقاعدہ اعلان ایک ہفتے قبل ہوا ہے۔
انڈہ دینے کے بعد وہ غذا کی تلاش میں سمندروں میں مصروف رہی جبکہ اس کے نر نے انڈے کا خیال رکھا۔ اب چوزے کی پیدائش کے بعد یہ دونوں باری باری اس کی غذا کا دھیان رکھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ پرندے مڈوے ایٹول وائلڈ لائف سینکچوری میں رہ رہے ہیں جو ہوائی میں واقع دنیا بھر میں البیٹروس کی سب سے بڑی کالونی بھی ہے۔