ماضی کی معروف اداکارہ زیبا بیگم طبیعت بگڑنے پراسپتال منتقل
اداکارہ کو اسپتال کی انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے
اداکارہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں: فوٹو: فائل
KARACHI:
ماضی کی معروف اداکارہ زیبا بیگم کوطبیعت بگڑنے پراسپتال منتقل کردیا گیا۔
معروف اداکارمحمد علی کی اہلیہ اورماضی کی ناموراداکارہ زیبا بیگم کی حالت بگڑگئی جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق اداکارہ کو اسپتال کی انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے، وہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ طبیعت نہ سنبھلنے پرزیبا بیگم کو آج ایمبولینس کے ذریعے لاہورسے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔