فرانس کی خلاء میں پہلی فوجی مشقیں

جمعے تک جاری رہنے والی فوجی مشق میں جرمنی کے خلائی ادارے اور امریکی خلائی فورس بھی حصہ لیں گی

مشق کا مقصد مصنوعی سیاروں اور فوجی آلات کی خلا میں حفاظت کے نظام کو جانچنا ہے، فوٹو : فائل

فرانس نے خلاء میں اپنی پہلی فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد مصنوی سیاروں اور دفاعی آلات کے تحفظ کی استعداد اور صلاحیت کا جائزہ لینا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کی خلاء میں پہلی فوجی مشق AsterX شروع ہوگئی ہے، یورپ میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی فوجی مشقیں ہیں جو تصوراتی فضا میں کی جارہی ہیں۔

پیر کے روز سے شروع ہونے والی فرانسیسی مشقوں میں نئی امریکی خلائی فورس اور جرمنی کے خلائی ادارے بھی حصہ لے رہے ہیں اور یہ مشق جمعے تک جاری رہے گی۔


اس حوالے سے فرانس کی اسپیس کمانڈ کے سربراہ مشیل فریڈلنگ نے بتایا کہ ان مشقوں کا مقصد شدید دباؤ کے ماحول میں ''فرانسیسی اسپیس ڈیفنس سسٹم'' کا امتحان ہے تاکہ مصنوعی سیاروں اور دفاعی آلات کی خلا میں حفاظت کی استعداد کا جائزہ لیا جائے۔

اس فوجی مشق کا نام پہلے فرانسیسی سٹیلائٹ کی یاد میں رکھا گیا ہے جو 1965 کو خلا کی جانب چھوڑا گیا تھا۔ اس مشق میں 18 مصنوعی واقعات پر مشتمل ہوگی۔ واقعات کا یہ سلسلہ فرانس کے خلائی بنیادی ڈھانچے کے خلاف بحران کی صورتحال یا خطراہ پیدا کرے گا۔ فوجی مشق میں اس کا دفاع کیا جاجئے گا۔

فوجی مشق میں بیرونی ملک کے سٹلائٹ سسٹم سے ملکی سٹیلائٹس کو ممکنہ خطرے کی صورت میں دفاعی نظام کی جانچ بھی کی جائے گی۔

 
Load Next Story