سلو میاں نے فلموں کی کمائی میں سب کو پیچھے چھوڑدیا

سلمان خان کی 3 فلمز ایسی ہیں جنہوں نے 300 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا ہے

سلمان خان کی 3 فلمز ایسی ہیں جنہوں نے 300 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا ہے

بالی ووڈ پر راج کرنے والے سلمان خان نے فلموں کی کمائی میں تمام اداکاروں کو ایک بار پھر پیچھے چھوڑدیا ہے۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق سلمان خان کی 9 فلمز ایسی ہیں جنہوں نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا جب کہ 3 فلمز ایسی ہیں جنہوں نے 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا، بالکل اسی طرح 3 فلمیں ایسی بھی ہیں جنہوں نے 300 کروڑ سے زیادہ پیسے بنائے اور سلو میاں کو بالی ووڈ کا بادشاہ بنادیا۔


اس فہرست میں اکشے کمار دوسرے نمبر پر ہیں اور ان کی 11 فلمز نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تاہم اکشے کی کوئی ایسی فلم نہیں جس نے 300 کروڑ سے زائد پیسے کمائے ہوں جب کہ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر تیسرے نمبر پر ہیں جن کی صرف 2 فلمز ایسی تھیں جنہوں نے 100 کروڑ کمائے اور 2 فلمز ایسی تھیں جنہوں نے 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔

بھارتی ویب سائٹ کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ میں اجے دیوگن چوتھے، شاہ رخ خان پانچویں جب کہ ہرتھیک روشن چھٹے اور رنویر سنگھ ساتویں نمبر پر ہیں۔
Load Next Story