گوہر خان نے جھوٹی خبریں پھیلانے پر بھارتی میڈیا کو کھری کھری سنادیں

تمھارا نہ صرف دماغ بلکہ معلومات بھی غلط ہے، گوہر خان

تمھارا نہ صرف دماغ بلکہ خبر بھی غلط ہے، گوہر خان۔ فوٹو:فائل

بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان جھوٹی خبر شیئر کرنے پر اپنے ہی میڈیا پر بھڑک اٹھیں۔

' ونس اَپون ٹائم ان ممبئی'، 'عشق زادے'، 'کیا کول ہیں ہم تھری'، 'فیور'، 'بدری ناتھ کی دلہنیا'، 'بیگم جان' اور 'تیرا انتظار' سمیت دیگر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ گوہر خان کے والد ظفر احمد کا چند روز قبل ہی انتقال ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ صدمے میں مبتلا ہیں۔

آج کل وہ اپنے والد کی یاد میں سوشل میڈیا پر اُن کی یادگار تصاویر شیئر کر رہی ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی انہیں دلاسہ دے رہے ہیں۔ تاہم اس موقعے پر بھی ر بھارتی میڈیا اداکارہ سے اظہار ہمدردی کے بجائے جھوٹی خبریں پھیلانے میں مصروف ہے جس پر اداکارہ نے بھارتی میڈیا کو کھری کھری سنا دیں۔

بھارتی چینل نے ٹوئٹر پر اپنی ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ گوہر خان کے شوہر اُن سے 12 سال چھوٹے ہیں اور یہ اطلاع بھی دی کہ اداکارہ 3 ماہ سے حاملہ بھی ہیں۔
Load Next Story