سلمان خان کے والد سلیم خان کو اسکول پرنسپل نے کیوں سزا دی

سلمان خان کے والد سلیم خان بالی ووڈ میں اسکرپٹ رائٹر کے طور پر کام کیا کرتے تھے

سلمان خان کے والد سلیم خان بالی ووڈ میں اسکرپٹ رائٹر کے طور پر کام کیا کرتے تھے

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان کو اسکول پرنسپل نے فیس نہ بھرنے پر سزا دی تھی۔


ایک انٹرویو میں سلمان خان نے کہا کہ جب میں چوتھی کلاس میں تھا تو اسکول پرنسپل نے فیس نہ بھرنے پر مجھے کلاس سے باہر نکال کر کھڑا کردیا تھا تاہم والد سلیم خان نے جب مجھے کلاس سے باہر کھڑا دیکھا تو پوچھا کہ اب تم نے کیا کیا جس پر میں نے کہا کہ ڈیڈی مجھے نہیں پتہ بس پرنسپل نے باہر کھڑا کردیا ہے۔

سلمان خان نے کہا کہ والد سلیم خان فوراً اسکول پرنسپل کے پاس گئے اور مجھے باہر کھڑا کرنے کی وجہ پوچھی تو پرنسپل نے کہا کہ سلمان نے اسکول کی فیس نہیں دی جس پر والد نے کہا کہ فیس مجھے بھرنی ہے سلمان نے نہیں، میری پاس ابھی پیسے نہیں ہیں تاہم میں فیس بھردوں گا لہذا اگر آپ کو سزا دینی ہے تو مجھے دیں، سلمان نے بتایا کہ پرنسپل سے بات کرنے کے بعد والد سلیم خان میری جگہ سزا کے طور پر گراؤنڈ میں جاکر کھڑے ہوگئے تھے۔
Load Next Story