بھارت میں کورونا کیسز کی شرح میں ریکارڈ اضافہ
بھارت میں گزشتہ روز 22 ہزار 854 کیسز رپورٹ ہوئے، وزارت صحت
بھارت میں گزشتہ روز 22 ہزار 854 کیسز رپورٹ ہوئے، وزارت صحت- فوٹو: بھارتی میڈیا
بھارت میں کورونا کیسز کی شرح میں رواں سال تیسری بار ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی شرح میں کمی کے بعد ایک دم خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ روز بھارت بھر میں 22 ہزار 854 لوگوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت رپورٹ ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز کورونا متاثرین کی سامنے آنے والی تعداد 7 جنوری کے بعد سے اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ ہے اور رواں سال میں تیسری بار ایسا ہوا ہے کہ بھارت میں ایک دن میں 20 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ یکم جنوری کو بھی کورونا کے 20 ہزار 35 متاثرین سامنے آئے تھے۔
بھارتی وزارت صحت کے مطابق 8 ریاستوں میں گزشتہ کئی روز سے کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور ان ریاستوں میں مہاراشٹرا، پنجاب، کرناٹکا، گجرات، نئی دلی، ہریانہ، مدھیہ پردیش اور تامل ناڈو شامل ہیں۔
گزشتہ روز ریکارڈ ہونے والے کورونا متاثرین میں بھارتی ریاست مہارشٹرا سرفہرست ہے جہاں 13 ہزار 659 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ دوسرے نمبر پر ریاست کیرالا میں 2 ہزار 475 اور پنجاب میں 1 ہزار 393 کیسز سامنے آئے جب کہ کرناٹکا میں 760، گجرات میں 675، تامل ناڈو میں 671 اور ہریانہ میں 359 کیسز رپورٹ ہوئے۔
دوسری جانب کورونا سے ہلاکتوں میں بھی مہارشٹرا سرفہرست ہے جہاں گزشتہ روز سب سے زیادہ 54 ہلاکتیں ہوئیں۔ پنجاب میں 17 اور کیرالا میں کورونا سے 14 افراد ہلاک ہوئے۔