گھروں میں تانک جھانک کے الزام میں کھمبے پر تاریں لگانے والا ٹھیکیدار قتل
پولیس نے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم ارسلان کو گرفتار کر لیا

پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں گاجرانوالی میں گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے ٹھیکیدار علامہ اقبال کو مقامی افراد نے پتھراؤ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ٹھیکیدار بجلی کے پول پر تاریں لگا رہا تھا کہ اس پر مقامی افراد نے اپنے گھروں میں تانک جھانک کا الزام لگایا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقامی افراد نے ٹھیکیدار ک پتھر مارنے شروع کر دیے۔ علامہ اقبال نامی شخص پول سے نیچے گر کر ہلاک ہوا۔ واقعہ گزشتہ روز گاجرانوالی میں پیش آیا۔
پولیس نے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم ارسلان کو گرفتار کر لیا۔ پوسٹ مارٹم کیلئے مقتول کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس نے کہا کہ واقعے میں ملوث ایک ملزم گرفتار کرلیا باقی بھی جلد گرفتار کرلیں گے۔