سعودی عرب کا بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان
سعودی عرب نے کورونا وائرس کی نئی شکل کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فضائی پابندی عائد کی تھی
سعودی عرب نے کورونا وائرس کی نئی شکل کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فضائی پابندی عائد کی تھی فوٹو : فائل
سعودی عرب نے 17 مئی سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی حکومت کی جانب سے 31 مارچ کے بجائے اب 17 مئی سے تمام بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سعودی سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث بین الاقوامی پروازوں پر لگائی گئیں پابندیاں 17 مئی سے ختم کردی جائیں گی جس کے بعد تمام سعودی ائیرپورٹس معمول کے مطابق کام کریں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک پر سفری پابندی عائد کردی
سعودی حکام کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کی بحالی سے متعلق مراسلہ تمام مقامی ائیرپورٹس کو جاری کردیا گیا ہے تاہم ان تمام ممالک میں سفری پابندیاں برقرار رہیں گی جہاں کورونا وائرس کے باعث صورتحال انتہائی خراب ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب نے 20 ممالک کے لیے پروازوں پر پابندی عائد کی تھی، ان ممالک میں پاکستان سمیت امریکا، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، مصر، ترکی، لبنان، بھارت، فرانس، جرمنی، انڈونیشیا، جاپان، جنوبی افریقا، ارجنٹائن، برازیل،آئرلینڈ، اٹلی، پرتگال، سویڈن اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں۔