چیف جسٹس گلزار احمد کی گاڑی کورشکئی کے قریب حادثہ

رشکئی کے قریب مخالف سمت سے آنے والی گاڑی نے چیف جسٹس پاکستان کی گاڑی کو ٹکر ماردی

چیف جسٹس گلزار احمد حادثے میں محفوظ رہے۔ فوٹو:فائل

چیف جسٹس گلزار احمد کی گاڑی کو رشکئی کے قریب حادثہ پیش آیا تاہم وہ محفوظ رہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد کی گاڑی رشکئی کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، تاہم خوش قسمتی سے چیف جسٹس حادثے میں محفوظ رہے۔


چیف جسٹس پاکستان سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحیی آفریدی کے والد کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے کوہاٹ جا رہے تھے، کہ رشکئی کے قریب مخالف سمت سے آنے والی گاڑی نے چیف جسٹس پاکستان کی گاڑی کو ٹکر ماردی، حادثے میں چیف جسٹس محفوظ رہے اور بخیریت واپس اسلام آباد پہنچ گئے اور اپنی رہائش گاہ میں موجود ہیں۔

 
Load Next Story