جان ابراہم نے ایوارڈ فنکشنز کو سرکس قرار دیدیا

ایوارڈ فنکشن میں اداکار ڈانس کرتے ہیں اور پھر ایوارڈ حاصل کرتے ہیں جو مضحکہ خیز ہے، اداکار

ایوارڈ فنکشن میں اداکار ڈانس کرتے ہیں اور پھر ایوارڈ حاصل کرتے ہیں جو مضحکہ خیز ہے، اداکار

KARACHI:
بالی ووڈ اداکار جان ابراہم نے ایوارڈ فنکشنز کو سرکس قرار دیدیا ہے۔


بھارتی اداکار جان ابراہم کا کہنا ہے کہ میں ایوارڈ فنکشن کی عزت نہیں کرتا کیوں کہ یہ ایک مذاق ہے جہاں اداکار ڈانس کرتے ہیں اور پھر ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد مزاحیہ جوکس مارتے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ جو لوگ یہ کررہے ہیں ضروری نہیں کہ غلط ہو تاہم میں ایسے فنکشز میں نہیں جاتا۔ انہوں نے کہا کہ جان ابراہم نے کہا کہ اگر میں ایوارڈ فنکشن میں جاؤں گا تو ایسا لگے گا کہ جوکر سرکس میں جارہا ہے، یہ اپنی عزت اور وقار کھونے کے مترادف ہے اور میں ایسا بالکل نہیں چاہتا۔
Load Next Story