پشاور میں 2 سالہ بچے کی ذبح شدہ لاش برآمد چچی گرفتار

ملزمہ نے گھریلو تنازعہ پر کمسن بچے کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، پولیس

2 سالہ فرمان کا تعلق پارا چنار سے تھا، پولیس۔ فوٹو:ایکسپریس

پہاڑی پورہ میں ننھے بچے کی ذبح شدہ لاش برآمد ہوئی ہے، جب کہ پولیس نے بچے کی چچی کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ میں ننھے بچے کی ذبح شدہ لاش برآمد ہوئی ہے، 2 سالہ فرمان کا تعلق پارا چنار سے تھا۔


پولیس حکام کے مطابق بچہ اپنے چچا کے گھر گل آباد آیا ہوا تھا، اور کھیلنے کے لئے باہر نکلا اور گم ہوگیا، تاہم تلاش کے بعد اس کی بوری بند لاش ملی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود چمکنی فلائٹس میں بے دردی سے کمسن بچے کو ذبح کرنے میں ملوث ملزمہ کو 8 گھنٹے کے قلیل عرصہ میں گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمہ عاصمہ دختر عبدالرحیم زوجہ نبی اللہ مقتول کمسن بچے کی سگی چچی نکلی۔

سی سی پی او عباس احسن نے بتایا کہ ملزمہ نے گھریلو تنازعہ پر کمسن بچے کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے اور اس سے آلہُ قتل چھری بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزمہ واردات کرنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہی تھی کہ پشاور پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔
Load Next Story