عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

سونے کی فی تولہ قیمت  107300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت  91992روپے ہوگئی

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کی کمی سے 1735 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔۔ (فوٹو، فائل)

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 10 ڈالر جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوگئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کی کمی سے 1735 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700 روپے اور 601 روپے کی کمی واقع ہوئی۔


قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 7 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 91 ہزار 992 روپے ہوگئی۔ تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1370 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1174روپے 55 پیسے پر مستحکم رہی۔

 
Load Next Story